سپریم کورٹ نے جنگ جیو کے منجمد اکاؤنٹس بحال کرنے کا حکم دے دیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک)سپریم کورٹ نے جنگ جیو کے منجمد اکاؤنٹس بحال کرنے کا حکم دے دیا۔ منجمد اکاؤنٹس کی بحالی کا حکم جنگ جیو کیخلاف ٹیکس کیس میں دیا گیا۔

جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے سماعت کی۔ جسٹس گلزار احمد نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ ادارے نے ملازمین کو تنخواہ دینی ہیں، ادارے کے اکاؤنٹس منجمد ہونے سے بظاہر ملازمین اور ادارے کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا،

یہ بھی پڑھیں:   عمران خان تحقیق کے بعدسوچ سمجھ کر بات کیا کریں :خرم دستگیر کا وزیر اعظم کومشورہ

جنگ اور جیو کی اگر کوئی ادائیگی واجب الاادا ہوئی وہ ادا کرنا پڑے گا۔ ایف بی آر جنگ جیو کے اکاؤنٹس میں رقوم کے داخلے اور اخراج کا مکمل ریکارڈ مرتب کرے،

ایف بی آر کے وکیل نے اکاؤنٹس ڈی فریز کرنے کی مخالفت کی۔۔جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اکاؤنٹس منجمد رہے تو ادارہ کیسے چلے گا،اکاؤنٹس منجمد ہونے سے ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی کیسے ہوگی،

یہ بھی پڑھیں:   منی بجٹ تیار! کون سی چیزیں سستی اورکون سی مہنگی ہونیوالی ہیں؟تفصیلات سامنے آگئیں

جنگ جیو ٹیکس بارے متعلقہ محکمے 15 دنوں میں ہدایات لیکر عدالتی معاونت کریں،