اب آزاد فضاؤں میں آزاد سوچ کے ساتھ سیاست ہوگی،شہباز شریف کی رہائی پرخورشید شاہ کا ردعمل

اسلام آباد(ویب ڈیسک)پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے شہباز شریف کی رہائی پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اب آزاد فضاؤں میں آزاد سوچ کے ساتھ سیاست ہوگی۔

خورشید شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی ضمانت کو خوش آئند قرار دیا۔خورشید شاہ نے کہا کہ اپوزیشن مل کر ملکی مسائل پر حکمت عملی بنائے گی اور اب آزاد فضاؤں میں آزاد سوچ کے ساتھ سیاست ہوگی۔