زمین پھٹی نہ آسمان گرا،16 سالہ یتیم بہن اپنے سگے بھائیوں کی جنسی ہوس کا شکار

اوکاڑہ (رحمت اللہ انجم سے)اوکاڑہ کے علاقے راجوال میں دو سگے بھائی نعمان ساجد ولد رمضان اور عابد ولد رمضان اقوام چوھان ساکنان راجووال نے اپنی ہی سگی 16 سالہ یتم بہن کو چار سال تک زیادتی کا نشانہ بناتے رہے

بھائیوں کی ہوس کا نشانہ بننے والی بہن نے واقعہ مقامی کونسلر محمد امین کمبوہ (راجووال) کو بتا دیا.کونسلر کے تصدیق کرنے ملزم عابد نے اقبال جرم کیا۔


کونسلر کی اطلاع پر پولیس نے فوری کاروائی کرتے ہوئے ایک ملزم بھائی عابد کو گرفتار کرکے مقدمہ نمبری19 /254 بجرم 376 درج کرکے ملزم عابد کو حوالہ سلاسل کردیا۔

دوسرے ملزم ساجد کی گرفتاری کے پولیس مختلف مقامات ریڈ کررہی ہے۔عوامی اور سماجی حلقوں نے وزیر اعظم پاکستان ۔۔چیف جسٹس پاکستان، وزیر اعلی پنجاب اور قانون نافذ کرنےوالے اداروں سے اپیل کی ہےکہ ایسے درندہ صفت اور بہن بھاٸی کے پاک اور مقدس رشتے کو پامال کرنے والوں کو جلد از جلد قرار واقعی سزا دی جائے

یہ بھی پڑھیں:   کلین اینڈ گرین پاکستان مہم درخت مکاو مہم میں تبدیل