سعودی عرب کی پاکستان کو 2 پاور پلانٹس خریدنے کی منہ مانگی پیشکش

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی عرب نے پنجاب کے دو پاور پلانٹس بغیر بولی کے خریدنے کی پیشکش کردی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سعودی عرب نے حکومت پنجاب کے دو پاور پلانٹس خریدنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے

بھکی اور حویلی بہادر شاہ پاور پلانٹس کی منہ مانگی قیمت بھی پوچھ لی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت پاکستان سعودی حکومت کی پیشکش پر فیصلہ کرنے سے قاصر ہے،

یہ بھی پڑھیں:   وفاقی وزیر غلام سرور خان کا ایوی ایشن کا چارج سنبھالنے کا اعلان

کیوں کہ سعودی حکومت نے دونوں پاور پلانٹس کی خریداری کے لیے بولی میں جانے سے انکار کیا ہے اور بولی کے بغیر پلانٹس بیچنے کے لیے پیپرا قواعد و ضوابط سے استثنیٰ دینا ہو گا۔