سعودی ولی عہد کا دورہ پاکستان،تفصیلات جاری،صدر مملکت، وزیراعظم اور آرمی چیف قمر سے ملاقاتیں ہونگیں

Spread the love

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی دعوت پر سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان 16 فروری کو 2 روزہ سرکاری دورے پر پاکستان آئیں گے۔

ان کے ساتھ اعلی سطح کا وفد بھی پاکستان پہنچے گا جس میں سعودی شاہی خاندان کے افراد، وزراء اور بڑی کاروباری شخصیات شامل ہوں گی۔

یہ بھی پڑھیں:   بھارت باز نہ آیا،ایل او سی پر اشتعال انگیزی؛ فوجی جوان اور 5 شہری شہید

دفتر خارجہ نے سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کی تفصیلات جاری کر دیں جن کے مطابق ولی عہد بننے کے بعد محمد بن سلمان کا یہ پہلا سرکاری دورہ پاکستان ہو گا۔

اس سے قبل وہ وزیر دفاع کی حیثیت سے پاکستان تشریف لا چکے ہیں۔ سعودی ولی عہد صدر مملکت عارف علوی، وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف قمر جاوید باجوہ سے ملاقاتیں کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:   نیب نے حمزہ شہباز کی طلبی کا نوٹس منسوخ کردیا

جاری کردہ تفصیلات کے مطابق پاکستانی سینیٹ کا وفد بھی شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کرے گا جس کے بعد سعودی وزراء دوطرفہ تعاون بڑھانے کے لیے پاکستانی ہم منصب وزیروں سے ملاقاتیں کریں گے۔

دفتر خارجہ کے مطابق دونوں ممالک کی کاروباری شخصیات کے مابین نجی شعبے میں تعاون بڑھانے کے لیے ملاقاتیں بھی شیڈول ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:   چیئرمین نیب کی افسران کو تحقیقات کیلیے طلب افراد سے اخلاق سے پیش آنے کی ہدایت