لاہور(نیوز رپورٹر )پنجاب حکومت نے متعدد ڈسٹرکٹ آفیسر (آئی پی ڈبلیو ایم )کے تبادلوں کے احکامات جاری کر دیئے تفصیلات کے مطابق ذیشان نیاز کو نارووال سے جھنگ،محمد گلفام حیدر کو منڈی بہاﺅالدین سے نارووال،محمد متین اصغر کو جھنگ سے خوشاب ،محمد عرفان کو ٹوبہ ٹیک سنگھ سے منڈی بہاﺅالدین، خالد جاوید کو اوکاڑہ سے ضلع پاکپتن،شہباز علی خان کوچنیوٹ سے فیصل آباد ،محمد زبیر عباسی کو سرگودھا سے بہاولپور ،رابعہ نسیم کو ہیڈ کوارٹر سے اٹک ،خالد محمود کو فیصل آباد سے چنیوٹ ،خاور حفیظ کو لاہور سے سرگودھا ،اظہر عباس کو ٹوبہ ٹیک سنگھ،زریان اعجاز کو اوکاڑہ تعینات کر دیا گیا ۔علاوہ ازیں بہاولپور میں تعینات پرویز فہیم بخاری کو ہیڈ کوارٹر رپورٹ کرنے کی ہدایت کردی گئی
