سرکاری اراضی پر قبضہ کرنے والے پی ٹی آئی کے ایم پی اے کیخلاف مقدمہ درج، گرفتاری کے لئے ٹیم تشکیل دیدی گئی

ڈی جی خان (صباح نیوز) سرکاری اراضی پر قبضہ کرنے والے پی ٹی آئی کے ایم پی اے کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق اینٹی کرپشن ڈپارٹمنٹ ڈی جی خان نے کارروائی کرتے ہوئے تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے رکن صوبائی اسمبلی شہاب الدین خان کے خلاف 22کروڑ روپے مالیت کی سرکاری اراضی پر قبضے کے الزام میں مقدمہ درج کرلیا۔

یہ بھی پڑھیں:   ملک کو چندہ مانگنے والی نہیں نظریاتی قیادت کی ضرورت ہے، سراج الحق

شہاب الدین خان کے خلاف تحصیل کروڑ لعل عیسنمیں سیڈ کارپوریشن کی ملکیتی 40ایکڑ سرکاری اراضی پر قبضہ کرنے کا الزام ثابت ہونے پر مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

ڈائریکٹر انٹی کرپشن ڈی جی خان آغا محمد علی کے مطابق پی ٹی آئی کے رکن صوبائی اسمبلی کی گرفتاری کے لئے ٹیم تشکیل دی جاچکی ہے اور انہیں جلد گرفتار کرلیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:   ن لیگ کی جانب سے لیا گیا 1 ارب ڈالر کا قرض تحریک انصاف حکومت نے واپس کر دیا

شہاب الدین سہیڑ متعدد بار قومی و صوبائی اسمبلی کے رکن اور ضلع ناظم لیہ بھی رہ چکے ہیں۔