حکومت کمر توڑ مہنگائی کے تدارک کیلئے فوری اقدامات کرے،خورشید شاہ

Spread the love

اسلام آباد(بیورورپورٹ)رہنما پاکستان پیپلزپارٹی خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے استحکام کی جدوجہد کسی شخصیت کے لیے نہیں۔

خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے استحکام کی جدوجہد کسی شخصیت کے لیے نہیں، پارلیمنٹ اور اس کے ہر ادارے کو مضبوط اور مستحکم دیکھنا چاہتے ہیں،

یہ بھی پڑھیں:   غیرملکی اثاثہ کیس؛ ایف بی آر میں پیش نہ ہونیوالوں کی جائیدادیں ضبط کی جائیں، چیف جسٹس

شخصیات آتی جاتی رہتی ہے مگر اداروں کی کارکردگی سے ملک مضبوط ہوتے ہیں۔خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ اچھی روایات کا قیام اور استحکام ہی اصل جمہوریت ہے، حکومت سیاسی نا تجربہ کاری کی وجہ سے ہر معاملے پر یوٹرن لیتی ہے، حکومت اپنی ناکامی کا الزام اپوزیشن کو دیتی ہے، حکومت کمر توڑ مہنگائی کے تدارک کیلئے فوری اقدامات کرے۔

یہ بھی پڑھیں:   سپریم کورٹ نے جنگ جیو کے منجمد اکاؤنٹس بحال کرنے کا حکم دے دیا