وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کرلیا

اسلام آباد(بیورورپورٹ) وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کرلیا۔

کابینہ اجلاس میں 20 نکاتی ایجنڈا زیرغور آئے گا۔ وفاقی کابینہ 4 فروری کو ہونے والے ای سی سی اجلاس کے فیصلوں کی توثیق کرے گی،

یہ بھی پڑھیں:   بابری مسجد کی جگہ رام مندر کی تعمیر، انتہا پسند مودی نے سب حدیں پار کردیں

توانائی کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق سمیت وفاقی کابینہ زرعی ترقیاتی بینک کے صدر کی تعیناتی کی بھی منظوری دے گی۔ کابینہ انسانی حقوق ڈویژن کو 13 ملین روپے تکنیکی گرانٹ کی منظوری دے گی

گوادر پورٹ اتھارٹی اور ای او بی آئی کے چیئرمین کی تقرری کا معاملہ کابینہ اجلاس میں زیرغورآئے گا۔ دوسری جانب وفاقی کابینہ انسداد منشیات پالیسی 2018 پربھی غورکرے گی،

یہ بھی پڑھیں:   اگر اربوں روپے کھانے والے ملزمان کو آسانی سے ضمانت مل سکتی ہے تو علیم خان جیسے کاروباری شخص کو بھی ضمانت دی جانی چاہئے، فواد چودھری

انفراسٹرکچر، مالیاتی شمولیت کے منصوبوں میں پیپرا رولز2004 کی چھوٹ کی منظوری ایجنڈے کا حصہ ہے جب کہ پمز آرڈیننس 2019 کے مسودے کی اصولی منظوری دی جائے گی۔ میری ٹائم فشریز ڈپارٹمنٹ کی وزارت بحری امور سے قومی غذائی تحفظ منتقلی کے معاملے سمیت نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایکٹ 2010 میں ترمیم کی منظوری بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔ اجلاس میں قومی اقتصادی کونسل کی مالی سال 2017-18 کی رپورٹ پیش کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:   پاک بھارت کشیدگی، کمرشل فلائٹس کے لیے پاکستان کی فضائی حدود بند