پی ایس ایل 4 کی ٹرافی کی دبئی میں رونمائی

دبئی(ویب ڈیسک)پاکستان سپر لیگ سیزن 4 کی ٹرافی کی رونمائی کردی گئی۔ تقریبِ رونمائی میں ایونٹ کا حصہ بننے والی تمام 6 ٹیموں کے کپتانوں، چیئرمین پی سی بی احسان مانی اور منیجنگ ڈاکٹر وسیم خان وسیم خان شریک ہوئے۔

قبل ازیں پریس کانفرنس میں تمام کپتانوں نے ٹائٹل پر قبضہ جمانے کا عزم ظاہر کیا۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے کہا کہ گزشتہ برس میں منزل کے قریب پہنچ کر ہمت ہار جاتے رہے، اس بار مشن مکمل کرنے کی کوشش کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:   ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ 2020 کی میزبانی پاکستان کو مل گئی

لاہور قلندرز
لاہور قلندرز کے کپتان محمد حفیظ نے کہا کہ گزشتہ ایڈیشنز میں کی جانے والی غلطیوں سے سبق سیکھتے ہوئے اس بار پوائنٹس ٹیبل پر آخری نمبر پر رہنے والی ٹیم کا ٹیگ اتارنے کی کوشش کریں گے۔

کراچی کنگز
کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے کہا پی ایس ایل تھری میں انجری کی وجہ سے پورا ٹورنامنٹ نہیں کھیل پایا تھا، اس بار وسیم اکرم کی رہنمائی میں ٹائٹل کا خواب پورا کریں گے، پی ایس ایل کے پاکستان میں میچز انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی میں معاون ثابت ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں:   انٹرکالیجیٹ گرلز والی بال ٹورنامینٹ دادو جامشورو زون ٹو کا آغاز ہوگیا

اسلام آباد یونائیٹڈ
محمد سمیع نے کہا کہ اسلام آباد یونائیٹڈ کی قیادت ملنا بڑے اعزاز کی بات ہے، اس بڑی ذمہ داری کو نبھاتے ہوئے ٹیم کو مسلسل دوسری بار ٹائٹل جتوانے میں اہم کردار ادا کرنا چاہتا ہوں۔

ملتان سلطانز
ملتان سلطانز کے کپتان شعیب ملک نے کہا کہ گزشتہ ایونٹ کے آغاز میں اچھی کارکردگی دکھائی، کوشش کریں گے کہ تسلسل برقرار رکھتے ہوئے ٹائٹل اپنے نام کریں۔ پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی نے کہا کہ ہر ٹیم اچھی نظر آ رہی ہے خاص طور پر لاہور قلندرز مضبوط سکواڈ ہیں، ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:   فیس بک نے اپنی پہلی انوویشن لیب پاکستان میں قائم کردی