جنرل قمر باجوہ سے اسلامی فوجی اتحاد کے سربراہ راحیل شریف کی ملاقات

راولپنڈی(نمائندہ خصوصی)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے اسلامی فوجی اتحاد کے سربراہ راحیل شریف نے جی ایچ کیو میں ملاقات کی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجو ہ سے اسلامی فوجی اتحاد کے کمانڈر انچیف جنرل (ر) راحیل شریف نےجی ایچ کیو میں ملاقات کی،

یہ بھی پڑھیں:   بھارت کے سیاستدان کشیدگی کے موجودہ ماحول میں پاکستان کو مدد فراہم کرر ہے ہیں، نریندر مودی نے الزام عائد کردیا

ملاقات میں علاقائی امن واستحکام سمیت باہمی دلچسپی کے امور پرتبادلہ خیال کیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے علاقائی امن و استحکام کے لئے اسلامی فوجی اتحاد کی کوششوں کو سراہا۔