علیم خان کو کیوں گرفتار کیا گیا ؟ تفصیلات سامنے آ گئیں

اسلام آباد(ویب ڈیسک) پنجاب کے سابق بلدیات اور حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف کے رہنماعبدالعلیم خان کے الیکشن کمیشن میں جمع اثاثوں کی حیران کن تفصیلات سامنے آگئیں۔

میڈیا رپورٹس کی معلومات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما کے اثاثے ایک سال کے دوران دگنا ہوگئے۔الیکشن کمیشن دستاویز کے مطابق 30 جون 2017 تک علیم خان کے اثاثوں کی مالیت 46 کروڑ 9 لاکھ 19 ہزار روپے تھی، 30 جون 2018 کو علیم خان کے اثاثوں کی مالیت 87 کروڑ 16 لاکھ 30 ہزار روپے ہوگئی۔( پی ٹی آئی) رہنما کے اثاثوں میں صرف ایک سال کے دوران 41 کروڑ روپے سے زائد کا اضافہ ہوا۔

یہ بھی پڑھیں:   ریاست مدینہ کیلئے ٹاسک فورس قائم کی جائے ،کم عمری کی شادیوں کی حوصلہ شکنی کی ضرورت ہے ، وزیر اعظم کے خواب کو عملی جامہ پہنچانے کیلئے بڑی تجاویز

دستاویز کی معلومات کے مطابق علیم خان نے بیرون ملک کاروبار کی مالیت صرف 81 لاکھ 38 ہزار 500 روپے ظاہر کی، انہوں نے 2017 میں اپنی آمدن 85 لاکھ 88 ہزار روپے ظاہر کی جبکہ 42 لاکھ 40 ہزار روپے انکم ٹیکس بھی ادا کیا ہیں۔