انڈین پریمیر لیگ کا بارہواں ایڈیشن 23 مارچ سے شروع ہو گا

ممبئی (ویب ڈیسک)انڈین پریمیر لیگ کا بارہواں ایڈیشن 23 مارچ سے شروع ہو گا اورٹور نا منٹ کے تمام میچز بھارت میں کھیلے جائیں گے۔

بھارتی کرکٹ بورڈ کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق رواں برس لیگ کی تاریخیں ملک میں عام انتخابات سے متصادم ہیں اسلئے انتخابات کی تاریخوں کے اعلان کے بعد حتمی طور پر لیگ کے میچز کے شیڈول اور مقامات کا اعلان کیا جائےگا۔

یہ بھی پڑھیں:   پی ایس ایل کے لاہور میں شیڈول میچز کراچی منتقل

دفاعی چمپئن چنائی سپر کنگز ٹائٹل کا دفاع کرےگی اور دفاعی چمپئن ہونے کی حیثیت سے چنائی لیگ کے افتتاحی اور فائنل میچ کی میزبانی کا حق حاصل ہو گا۔