کلین اینڈ گرین پاکستان مہم درخت مکاو مہم میں تبدیل

اٹھارہ ہزاری(سبطین عباس ساقی سے)کلین اینڈ گرین پاکستان مہم درخت مکاو مہم میں تبدیل،لاکھوں روپے مالیت کے درخت سڑکوں پہ پڑے ہوئے نظر آنے لگے

تفصیلات کے مطابق تحصیل اٹھارہ ہزاری میں روڈوسلطان،حسین آباد،درگاہی شاہ، و دیگر علاقوں میں بارشوں اور آندھیوں میں گرنے والے لاکھوں روپے مالیت کے درخت بے یار و مددگار نظر آرہے ہیں

یہ بھی پڑھیں:   فنڈز نہ ہونے کا بہانہ بنا کر ورکرز کو زلیل کیا جانا معمول بن گیا،مہر جاوید تھراج

جبکہ رہی سہی کثر مقامی افراد درخت کاٹنے سے پوری کردیتے ہیں۔گارڈز کی مناسب دیکھ بھال نہ ہونے کی وجہ سے لاکھوں روپے مالیت کے درخت تاحال روڈ سے نہیں اٹھائے جاسکے۔

ایک طرف تو تبدیلی سرکار کلین اینڈ گرین پاکستان کا نعرہ لگا رہی ہے تو دوسری جانب تحصیل اٹھارہ ہزاری میں یہ مہم درخت مکاو مہم میں تبدیل ہوتی ہوئی نظرآ رہی ھے

یہ بھی پڑھیں:   مریضوں کے علاج معالجہ کےلئے کوئی کسر نہ چھوڑی جائےگی، ڈاکٹر منصور چیمہ