اب کوئی اور بنگلادیش نہیں بننے دیں گے،آصف علی زرداری

ٹنڈو آدم(ویب ڈیسک)پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اورسابق صدر آصف زرداری نے کہا ہے کہ پہلے بھی ہم ان کے ہاتھوں میں کھیل گئے اس لئے بنگلا دیش بن گیا لیکن اب ہم کوئی اور بنگلا دیش نہیں بننے دیںگے اور اپنے حق کے لئے لڑیںگے۔

ٹنڈوآدم میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کا کہنا تھا کہ میں نے انتخابات کے دوران کا کہا تھا کہ ان کا جو ڈھونگ نظر آرہا ہے وہ 18 ویں ترمیم پر ڈاکہ ہے،

یہ بھی پڑھیں:   وزیر اعظم کی حکومتی موقف کو عوام تک مثبت انداز میں پہنچانے کی ہدایت

پہلے یہ لوگ ہماری یونیورسٹیاں لے گئے، اب سول ایوی ایشن کو بھی اسلام آباد میں لےکرجارہے ہیں، اور جو لوگ سندھ میں رہتے ہیں ان کی نوکریاں بھی چلی جائیں گی۔

آصف زرداری کا کہنا تھا کہ پہلے بھی ہم ان کے ہاتھوں میں کھیل گئے اس لئے بنگلا دیش بن گیا، لیکن اب ہم کوئی بنگلا دیش نہیں بننے دیں گے اور اپنے حق کے لئے لڑیں گے، ہمیں کوئی نہیں روک سکتا،

یہ بھی پڑھیں:   رمضان شوگر ملز ریفرنس: احتساب عدالت نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز پر فرد جرم عائد کردی

یہ جنگ سندھ کے وسائل کی نہیں بلکہ پورے ملک کی ہے اور اس جنگ میں ہمارے ساتھ پشتون، بلوچی اورساؤتھ پنجاب ہے، ڈرنے کی کوئی بات نہیں، یہ لوگ بے وقوف ہیں، ان کی ٹانگیں ڈگمگا جاتی ہیں۔