نجی ٹور آپریٹرز کا سرکاری سے سستا حج پیکج دینے کا فیصلہ

اسلام آباد(ویب ڈیسک) پرائیویٹ ٹور آپریٹرز نے سستا حج پیکج دینے کا فیصلہ کرلیا جس کے بعد سرکاری حج مہنگا اور پرائیویٹ حج سستا ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق پرائیویٹ ٹور آپریٹرز نے سستا حج پیکج دینے کا فیصلہ کیا ہے

پرائیویٹ حج ٹورآپریٹرز نے 3 لاکھ 80 ہزار 60 روپے کا حج پیکج تیار کرلیا۔ حج پیکج ایسوسی ایشن آف آل پاکستان انرولڈ کمپنیز (ایپک) پاکستان نے تیار کیا ہے جسے عزیزیہ حج 2019 کا نام دیا گیا ہے۔ نجی ٹورآپریٹرزجلد پیکج کا اعلان کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:   اقوام متحدہ کا وزیراعظم کی جانب سے بھارتی پائلٹ کورہا کرنے کے اعلان کا خیرمقدم

پرائیویٹ حج ٹورآپریٹرز کے سرپرست اعلیٰ شاہ جہاں خلیل کا کہنا ہے کہ حکومت حج اخراجات میں اضافہ کی وجہ ٹیکسز اور ڈالر کی قیمت میں اضافہ بتا رہی ہے، حکومت ہمیں ذمہ داری دے ہم پاکستانیوں کو سستا حج پیکج دیں گے۔واضح رہے کہ پرائیویٹ ٹور آپریٹرز کا سستا حج پیکج سرکاری اسکیم پرعوام کی دلچسپی کو کم کرنے کا باعث بنے گا۔

یہ بھی پڑھیں:   انورمجید کی ایف آئی اے کے خلاف درخواست پروفاقی حکومت کوجواب جمع کرانے کی آخری مہلت