کمشنر فیصل آباد آصف اقبال کی آر پی او غلام محمود ڈوگر کے ہمراہ کھلی کچہری

جھنگ(ریاض شاہد سے)ڈویژنل کمشنر آصف اقبال نے ریجنل پولیس آفسیر غلام محمد ڈوگر کے ہمراہ ضلع کونسل ہال میں منعقدہ کھلی کچہری کے دوران سائلین کی درخواستوں پر سماعت کی اور موقع پر ہی دادرسی کے لئے احکامات جاری کئے۔

کھلی کچہری میں چیرمین ضلع کونسل نواب بابر خان سیال، قائم مقام ڈپٹی کمشنر واحد ارجمند ضیاء، ڈی پی او عطاءالرحمن ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل شاہد عباس جوئیہ، اسسٹنٹ کمشنرسمیت محکمہ صحت ، تعلیم، واپڈا، سوئی گیس اور محکمہ مال کے سربراہان ،سائلین اور تما م صوبائی و وفاقی محکموں کے افسران بھی موجود تھے۔

ڈویژنل کمشنر آصف اقبال نے سائلین کی طرف سے پیش کی گئی درخواستوں جن میں جائیداد کے تنازعہ،مال،ہیلتھ،تعلیم، سوئی گیس، سابقہ گنے کی ادائیگی، پنشن کیس اور دیگر متفرق شکایات شامل تھیں کی فرداً فرداً سماعت کی اورازالہ کےلئے متعلقہ محکموں کے افسران کو کاروائی مکمل کرنے کے احکامات جاری کئے۔

یہ بھی پڑھیں:   سینئر صحافی رائے منیر اسد بھٹی کے والد رائے استاد ظہور حسین بھٹی کے ایصال ثوال کےلئے قرآن خوانی

ڈویژنل کمشنر آصف اقبال نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کی خصوصی ہدایات پرعوام کے مسائل حل کرنے کےلئے کھلی کچہری کا انعقاد انقلابی قدم ہے۔

حکومت پنجاب کی ہدایت پر ڈویژنل کمشنر ہیڈ کوارٹرز کے علاوہ اضلاع میں جاکر بھی لوگوں کے مسائل سن رہے ہیں اور ان کے حل کے لئے موثر اقدامات کئے جارہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:   پاکستان دفاعی صلاحیتوں سے مالا مال،پوری قوم افواج پاکستان کے ساتھ ہے،چوہدری خالق ایڈووکیٹ

عوام کو درپیش مسائل انکی دہلیز پر حل کرنااور عوام کی خدمت ہماری اولین ترجیحات ہیں۔ انہوںنے کہا کہ کھلی کچہریوں کا سلسلہ تحصیل اور دور دراز علاقوں تک بڑھایا جائیگا تاکہ عام آدمی کو انکی دہلیز پر ریلیف حاصل ہو۔

ریجنل پولیس آفیسر غلام محمود ڈوگر نے بھی درخواست گزاروں کے موقف سنتے ہوئے پولیس افسران کو موقع پر جا کر انکوائری کرکے آئندہ جمعہ سے قبل رپورٹ کرنے کی ہدایت کی۔

انہوں نے کہا کہ انصاف کی فراہمی پولیس کی اولین ترجیح ہے۔انہوں نے کہا کہ کسی سائل سے زیادتی نہیں ہوگی تاہم میرٹ کو ہر صورت ملحوظ خاطر رکھیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:   جھنگ : روزنامہ قدامت کی خبر پر ایکشن ، کرپٹ ڈپٹی ڈی او ایچ جھنگ عہدہ سے فارغ. تفصیلات کیلئے لنک اوپن کیجئیے

قائم مقام ڈپٹی کمشنر واحد ارجمند ضیاءاور ڈی پی او نے کہا کہ کہ کھلی کچہری کے انعقاد کا سلسلہ ہر جمعہ کو باقاعدگی سے جاری ہے اور عوامی مسائل کے حل کے لئے واضح ہدایات جاری کر رکھی ہےں

۔اس موقع پر موجود لوگوں نے کھلی کچہریوں کے انعقادکو موجودہ پنجاب حکومت کا احسن اقدام قرار دےا۔بعد ازاں ڈویژنل کمشنر آصف اقبال نے ریجنل پولیس آفیسر غلام محمد ڈوگر کے ہمراہ سرکٹ ہاﺅس اور ضلع کونسل کے سبزہ زار میں پودا بھی لگایا۔