صحت کے بنیادی حق پر حکومتی ڈرامے بازی افسوسناک اور اذیت ناک ہے،مریم اورنگزیب

لاہور(نیوز رپورٹر) ترجمان مسلم لیگ(ن) مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ نوازشریف کو ذہنی تکلیف پہنچا کر مخالفین جو سیاست کر رہے ہیں اس کا انہیں جواب دینا پڑے گا اور اگرنواز شریف کو کچھ ہوا تو ذمہ دار عمران خان ہوںگے۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی صحت پر پنجاب حکومت کا سیاسی تماشا اور تضحیک آمیز رویہ شرمناک ہے

یہ بھی پڑھیں:   سانحہ ساہیوال میں جاں بحق افراد بے گنا ہ تھے :سابق آئی جی موٹر وے ذوالفقار چیمہ کا دعویٰ

سابق وزیراعظم کو ذہنی تکلیف پہنچا کر مخالفین جو سیاست کر رہے ہیں اس کا انہیں جواب دینا پڑے گا۔انہوں نے کہا کہ تین مرتبہ منتخب وزیر اعظم کی صحت پر سیاست کرنا مخالفین کی چھوٹی ذہنیت کی عکاسی کرتا ہے

پنجاب حکومت بتائے کہ اس نے اپنے تشکیل کردہ میڈیکل بورڈز کی طبی تشخیص کے برعکس عمل کیوں کیا ؟ اور اپنے بورڈز کی تجویز کیوں نہیں مانی نوازشریف کو پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے بجائے سروسز اسپتال کیوں لے جایا گیا؟

یہ بھی پڑھیں:   گرفتاری کے بعد عبدالعلیم نے وزارت سے استعفیٰ دیدیا

اگر نوازشریف کو دل کی تکلیف نہیں تھی تو پھر 4 دن کے بعد پی آئی سی میں جانے کا فیصلہ کیوں کیا گیا تھا؟۔ترجمان نے کہا کہ پنجاب حکومت کے سیاسی تماشے کا مقصد نواز شریف کو ذہنی اذیت پہنچانا تھا، صحت کے بنیادی حق پر حکومتی ڈرامے بازی افسوسناک اور اذیت ناک ہے،

یہ بھی پڑھیں:   بھارت غلط فہمی میں نہ رہے، ہم آخری دم تک لڑیں گے، وزیراعظم

سابق وزیراعظم کو بورڈ کی دی گئی تجویز پر فوری طور پر ایسے اسپتال میں داخل کیا جائے جہاں دل کے عارضہ کی طبی سہولیات میسر ہوں

عمران خان اور ان کے حواریوں نے بیگم کلثوم کی بیماری کے موقع پر بھی اسی طرح کی کم ظرفی کا قابل مذمت رویہ اپنایا تھا، اگر نوازشریف کو کچھ ہوا تو ذمہ دار عمران خان ہوں گے۔