وزیر اعظم کی حکومتی موقف کو عوام تک مثبت انداز میں پہنچانے کی ہدایت

Spread the love

اسلام آباد(بیورورپورٹ) وزیراعظم عمران خان نے این آر او ہونے کی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی سے بھی کوئی ڈیل نہیں ہورہی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت حکومتی اور پارٹی ترجمان کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال اور سابق سینئر وزیر علیم خان کی گرفتاری کے بعد کی صورتحال پر غور کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:   نیب اپنا کام کرے اور ہم کو اپنا کام کرنے دے ، فواد چودھری

ذرائع کے مطابق اجلاس میں اپوزیشن کی جانب سے کی جانے والی تنقید کا بھی جائزہ لیا گیا۔ وزیراعظم عمران خان نے این آر او سے متعلق خبروں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ کسی سے کوئی ڈیل نہیں ہورہی۔

دریں اثنا وزیراعظم نے عوام تک حکومتی مؤقف مثبت انداز میں پیش کرنے کی ہدایت بھی کردی۔

یہ بھی پڑھیں:   آسیہ کیس کے فیصلے سے قبل گرفتاریاں