پنجاب کابینہ میں توسیع؛ مسلم لیگ (ق) کے وزیرنے حلف اٹھالیا

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب کابینہ میں مسلم لیگ (ق) کے رکن اسمبلی باورضوان نے وزیرکی حیثیت سے حلف اٹھالیا۔تفصیلات کے مطابق گورنر ہاؤس میں مسلم لیگ (ق) کے رکن اسمبلی باورضوان نے وزیر کی حیثیت سے حلف اٹھالیا۔ گورنر پنجاب چوہدری محمد سرورنے حلف لیا۔ حلف برداری کی تقریب میں وزیراعلی پنجاب سردارعثمان بزدار، تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری جنرل ارشد داد سمیت صوبائی وزرا اوراعلی انتظامی حکام نے شرکت کی۔ حلف کے بعد پنجاب کابینہ میں مسلم لیگ (ق) کے وزرا کی تعداد دو ہوگئی۔ مسلم لیگ (ق) کواسپیکر پنجاب اسمبلی اورایک پارلیمانی سیکرٹری کا عہدہ بھی دیا جا چکا ہے جب کہ مسلم لیگ ق کو قائمہ کمیٹیوں کی چئیرمین شپ میں بھی نمائندگی دی جائے گی۔