وزیر اعظم اتوار کو ایک روزہ دورے پر دبئی روانہ ہوں گے

اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان اتوار کو ایک روزہ دورے پر دبئی روانہ ہوں گے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر اعظم عمران خان دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم کی دعوت پر دورہ کررہے ہیں جہاں وزیر اعظم یو اے ای کی قیادت کے ساتھ ملاقاتیں کریں گے۔ وزیر اعظم ورلڈ گورنمنٹ سمٹ میں شرکت کریں گے۔ اس سمٹ سے خطاب میں وزیراعظم خوشحال اور مضبوط پاکستان کا وژن اجاگر کریں گے اور پاکستان میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کے لیے ملاقاتیں بھی کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:   سلائی مشینوں کی کمائی سے جائیدادیں بنائیں، علیمہ خان