سانحہ ساہیوال،فرانزک ایجنسی نے سی ٹی ڈی کے جھوٹ سے پردہ اٹھا دیا

Spread the love

لاہور(قدامت نیوز) فرانزک ایجنسی نے سانحہ ساہیوال میں سی ٹی ڈی کے زیر استعمال گاڑی کو فائرنگ سے نشانہ بنانے کو جھوٹ قرار دے دیا۔

ذرائع کے مطابق سانحہ ساہیوال کی تحقیقات میں اہم پیش رفت سامنے آگئی،فرانزک سائنس ایجنسی نے سی ٹی ڈی کے ایک اور جھوٹ سے پردہ اٹھا تے ہوئے پولیس گاڑی پر فائرنگ کو جھوٹ قرار دے دیا،فرانزک ایجنسی کا کہنا ہے کہ پولیس گاڑی پر 6 گولیاں لگیں جو کہ سرکاری اسلحہ سے فائر ہوئیں۔

یہ بھی پڑھیں:   اسلام آباد میں 40 روزبعد ججزاوروکلاء کی ہڑتال ختم

سی ٹی ڈی نے فائرنگ کرنے کے بعد سرکاری گاڑی میں لاشیں رکھ کر پولیس لائنز شفٹ کی تھیں جہاں سے سی سی ٹی وی کیمروں کا ریکارڈ بھی غائب ہے جب کہ ساہیوال اسپتال کے سی سی ٹی وی کیمروں میں بھی ردوبدل کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سانحہ ساہیوال؛ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی جوڈیشل انکوائری کی پیشکش

سانحہ ساہیوال میں استعمال اسلحہ پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی میں جمع کرا یا گیا تھا، پولیس اہلکاروں کی طرف سے استعمال کیا گیا اسلحہ جے آئی ٹی نے گرفتار سی ٹی ڈی اہلکاروں سے لے کر فرانزک کے لئے بھجوایا، جمع کرائے گئے اسلحہ میں 4 رائفلیں اور تین نائن ایم ایم پستول شامل ہیں جب کہ سانحہ میں استعمال گولیاں اور خول پہلے جمع کرائے جا چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:   ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدیدجھٹکے

دوسری جانب جے آئی ٹی نے گرفتار سی ٹی ڈی اہلکاروں کو پنجاب فرانزک ایجنسی بھجوا دیا ہے، گرفتار ملزمان کا فوٹو گرامیٹری ٹیسٹ کروایا جائے گا اور ٹیسٹ سے دستیاب موبائل فوٹیجز اور اہلکاروں کا موازنہ کیا جائے گا جس سے گرفتار ملزمان اور موبائل فوٹیجز کے افراد کی تصدیق ہو سکے گی، ذرائع کا کہنا ہے کہ سی ٹی ڈی اہلکاروں کا پولی گرافک ٹیسٹ بھی کیا جاسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:   پاکستانیوں کے دنیا بھر میں 50 ہزار بینک اکاؤنٹس کی کھوج لگ گئی، ایف بی آر کا دعویٰ

ادھر مقتول خلیل کے اہل خانہ جے آئی ٹی کو بیان دینے پر رضامند ہوگئے ہیں اور آج شام خلیل کے ورثا جے آئی ٹی کو بیان قلمبند کروائیں گے۔

7 تبصرے “سانحہ ساہیوال،فرانزک ایجنسی نے سی ٹی ڈی کے جھوٹ سے پردہ اٹھا دیا

  1. Pingback: 무료웹툰
  2. Pingback: copy rolex gmt ii
  3. Pingback: real doll sex doll
  4. Pingback: rolex replica

تبصرے بند ہیں