جھنگ (بیورورپورٹ) رورل ہیلتھ سنٹر باغ کے سینئر میڈیکل آفیسر ڈاکٹر منصور احمد چیمہ نے گزشتہ روز میڈیا نمائندگان سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مریضوں کے علاج معالجہ میں کسی قسم کی کوئی کوتاہی برداشت نہ کی جائےگی۔ ڈاکٹر منصور چیمہ کا کہنا تھا کہ عملہ کی کارکردگی سے مطمئن ہوں۔ مریضوں کی خدمت کرنے میں خوشی محسوس ہوتی ہے۔ حکومت کی طرف سے رورل ہیلتھ سنٹر پر ادویات فراہم کی گئی ہیں جو کہ مریضوں کو فرہم کی جاتی ہیں۔ ڈاکٹر منصور چیمہ کا کہنا تھا کہ گزشتہ سال کارکردگی کی بنا پر میرے رورل ہیلتھ سنٹر کو جھنگ کا بہترین آر۔ ایچ۔ سی قرار دیا گیا اور مجھے حکومت کی طرف سے بیسٹ ایس ایم او اور بیسٹ مینجمنٹ کا ایوارڈ دیا گیا۔ ڈاکٹر کا کہنا تھا کہ گائنی کے شعبہ میں وویمن میڈیکل آفیسرز کی خدمات قابل ستائش ہیں اور ہمارے ڈلیوری کے ٹارگٹس پورے ہوتے رہے ہیں۔ اس موقع پر ان کا مزید کہنا تھا کہ آر۔ ایچ۔ سی پر حکومت کی طرف سے کوئی کنسلٹنٹ تعینات نہ ہے لیکن حکومت کی طرف سے دئےے گئے تمام وسائل کو بروئے کار لا کر مریضوں کے علاج معالجہ میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے گی مریضوں کی خدمت ہمارا فرض ہے اور اپنے فرض کی ادائیگی میں کوئی کمی نہ چھوڑی جائے گی۔
