سابق صوبائی وزیر علیم خان کو احتساب عدالت میں پیش کردیاگیا

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)قومی احتساب بیورو(نیب)نے سابق صوبائی وزیر علیم خان کو احتساب عدالت میں پیش کردیا،اس موقع پر تحریک انصاف کی کارکنوں کی بڑی تعداد موجود تھی اور ان کی جانب سے مسلسل نعرے بازی کی گئی ،پی ٹی آئی کارکنوں نے احتساب عدالت میں گھسنے کی کوشش کی تو پولیس اہلکاروں نے انہیں پیچھے دھکیل دیا۔

عدالت میں شور شرابے اور رش پر جج احتساب عدالت نجم الحسن برہم ہو گئے اور مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ جنہوں نے علیم خان کو پیش کیا کدھر ہیں؟اس پر نیب پراسیکیوٹر وارث علی جنجوعہ روسٹرم پرآگئے۔