خیبر میڈیکل کالج کے طالب علم نے ہاسٹل میں خود کشی کرلی

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) خیبر میڈیکل کالج میں فائنل ایئر کے طالب علم نے ہاسٹل کے کمرے میں خودکشی کرلی۔تفصیلات کے مطابق 24 سالہ طالب علم تسنیم انجم نے سینا ہال ہاسٹل کے کمرہ نمبر 252 میں پنکھے سے لٹک کر خودکشی کی، طالب علم تسنیم انجم کا تعلق مردان سے ہے۔
خیبر میڈیکل کالج کے ڈین کا کہنا ہے کہ طالب علم کے دوستوں سے پتہ چلا ہے کہ وہ ہونہار طالب علم تھا جب کہ واقعے کی ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ طالب علم ذہنی تناو¿ کا شکار تھا تاہم لاش پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانہ منتقل کردی گئی۔