ڈچ سیاستدان گیرٹ وائلڈر کے ساتھی نے اسلام قبول کرلیا

ہالینڈ(مانیٹرنگ ڈیسک) گستاخ رسول ڈچ سیاستدان گیرٹ وائلڈر کے ساتھی نے اسلام قبول کرلیا۔ جورم وان کلیورن کا کہنا ہے کہ اسلام سے متعلق جو کچھ جانتا تھا وہ سب غلطی فہمی تھی، پارٹی پالیسی کے باعث اسلام مخالف سرگرمیوں میں ملوث رہا۔

تفصیلات کے مطابق گستاخانہ خاکوں کے شرانگیز اور شرمناک کام میں ملوث گستاخ رسول ڈچ سیاستدان گیرٹ وائلڈر کے ساتھی نے اسلام قبول کرلیا ہے۔جورم وان کلیورن کا کہنا ہے کہ ایک وقت میں وہ بھی اپنی سابقہ جماعت کے سربراہ گیرٹ وائلڈر کی طرح اسلام مخالف تھا، تاہم پھر وقت کے ساتھ ساتھ حقائق ان پر آشکار ہوتے گئے۔

جورم وان کلیورن کا کہنا ہے کہ انہوں نے مراکشی مسلمانوں سے متعلق نسل پرستانہ ریمارکس کے معاملے پر گیرٹ وائلڈر سے علیحدگی اختیار کر لی تھی، جبکہ وہ اسلام سے متعلق ایک کتاب بھی لکھ رہے تھے۔

انھوں نےبتانا کہ اسلام سے متعلق کتاب کی تحریر کے دوران انہیں دین اسلام کی 4 Week Anavar Before and After اصل حقیقت معلوم ہوئی، جس کے بعد ان کے نظریات مکمل طور پر بدل گئے۔

جورم وان کلیورن مزید بتاتے ہیں کہ کتاب کی تحریر کے دوران وہ دین اسلام سے قریب سے قریب تر ہوتے گئے اور پھر بالآخر گزشتہ برس اکتوبر میں مسلمان ہوگئے تھے۔

واضح رہے کہ ہالینڈ میں مسلمانوں اور اسلام کیخلاف نظریات رکھنے والے سیاستدانوں کو خاصی مقبولیت حاصل ہے، تاہم اس قدر شدید نفرت کے باوجود ماضی میں بھی کچھ ڈچ سیاستدان دائرہ اسلام میں داخل ہو چکے ہیں اور اب پھر سے ایک ڈچ غیر مسلم سیاستدان دائرہ اسلام میں داخل ہوگیا ہے۔