مقبوضہ کشمیر کی بھارتی تسلط سے آزادی پیپلز پارٹی کے منشور کا حصہ ہے،آصف زرداری

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)یوم کشمیر کی مناسبت سے سابق صدر مملکت اور پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین کے صدر آصف علی زرداری نے اپنے پیغام میں کہا کہ مقبوضہ کشمیر کی بھارتی تسلط سے آزادی پاکستان پیپلز پارٹی کے منشور کا حصہ ہے، قائد عوام شہید ذوالفقارعلی بھٹو اور محترمہ بینظیر بھٹو شہید نے عالمی سطح پر کشمیریوں پر ہونے والے بھارتی فوج کے مظالم کے خلاف آواز بلند کی۔ مقبوضہ کشمیر کے عوام کی آزادی ان کا بنیادی اور جمہوری حق ہے، اقوام متحدہ کا یہ اخلاقی فرض ہے کہ اپنے منشور پر عمل کرا کرمقبوضہ کشمیر کے عوام کو آزادی کا بنیادی حق دلوائے۔

یہ بھی پڑھیں:   وزیراعظم عمران خان نیا پاکستان ہاوسنگ منصوبے کے تحت 1لاکھ 10ہزار فلیٹ تعمیر کرنے کے منصوبے کا افتتاح کریں گے

Related