ایران میں پاکستان کی پہلی خاتون سفیر نے باقاعدہ ذمہ داری سنبھال لیں

Spread the love

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ایران میں پاکستان کی پہلی خاتون سفیر نے باقاعدہ ذمہ داری سنبھال لیں۔ رفعت مسعود نے ایرانی صدر حسن روحانی کو اپنی اسناد سفارت پیش کیں۔

تہران میں پاکستان کی نامزد سفیر رفعت مسعود نے ایران کے صدر حسن روحانی سے ملاقات کی اور انھیں اپنی سفارتی اسناد پیش کیں۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ایرانی صدر اور پاکستانی سفیر نے ملاقات کے دوران دونوں ممالک کی ثقافتی، مذہبی اور تاریخی روابطہ پر بات چیت کی۔

یہ بھی پڑھیں:   بھارت میں 50 لاکھ درخت لگانے والا ’شجرانسان‘

ایرانی صدر نے پاکستان کے ساتھ دوطرفہ تعلقات بہتر بنانے کی خواہش کا اظہار کیا۔ ایران میں تعینات پاکستانی سفیر رفعت مسعود کو فارسی زبان پر عبور حاصل ہے۔ وہ سفارتکاری کا وسیع تجربہ رکھتی ہیں۔ رفعت مسعود امریکا، برطانیہ، فرانس، ترکی، ناروے اور بھارت میں خدمات انجام دے چکی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:   مالی میں چیک پوسٹ پر حملے میں 53 فوجی ہلاک

Related