عوام پر گیس کی قیمتوں کا اضافی بوجھ ڈالنا غیر مناسب ہے، وزیراعظم

Spread the love

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے گیس کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹس لیتے ہوئے وزیر پیٹرولیم کو فوری طور پر انکوائری کی ہدایت کردی۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے گھریلو صارفین کے لئے گیس بلوں میں اضافہ کا نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ عوام پر گیس کی قیمتوں کا اضافی بوجھ ڈالنا غیر مناسب ہے۔ انہوں نے اس حوالے سے وزیر پیٹرولیم کو فوری طور پر انکوائری کی ہدایت کردی۔
دوسری جانب گورنر پنجاب سے ملاقات کے دوران وزیراعظم نے پنجاب میں صاف پانی کی فراہمی کے لئے واٹر اتھارٹی کے قیام کی منظوری دیتے ہوئے کہا کہ پنجاب کے عوام کو صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے جب کہ واٹر اتھارٹی کے قیام کے لئے جلد قانون سازی کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:   نواز شریف ملک سے باہر جانے کے لیے بہانے کر رہے ہیں:فیاض الحسن چوہان

Related