اداکار راہول ڈکشٹ نے پنکھے سے لٹک کر خودکشی کرلی

Spread the love

ممبئی(این این آئی) اداکار راہول ڈکشٹ نے پنکھے سے لٹک کر خودکشی کرلی۔بھارتی میڈیا کے مطابق 28 سالہ اداکار راہول ڈکشٹ کا تعلق بھارتی ریاست راجستھان سے ہے وہ اداکاری کی دنیا میں نام بنانے کے لیے جے پور سے ممبئی آئے تھے تاہم گزشتہ روز گھر سے اْن کی پنکھے سے لٹکی لاش برآمد ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:   مالی خسارہ رواں سال کے دوران مجموعی جی ڈی پی کے 6 فیصد تک پہنچنے کا امکان

لاش کے پاس سے کوئی سوسائیڈ نوٹ نہیں ملا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق راہول اور ان کی اہلیہ پریا ممبئی کے علاقے اوشیوارا میں اپنے گھر میں دوستوں کے ساتھ رات دیر تک پارٹی کرنے کے بعد سوگئے کہ اچانک صبح 5 بجے پریا کی آنکھ کھلی تو راہول کی لاش پنکھے سے لٹکی ہوئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:   وزیراعظم ہمیں طعنہ نہ دیں باہر جانے کی اجازت انہوں نے خود دی، چیف جسٹس

پریاکا کہنا ہے کہ انہوں نے لاش کو کوکیلا بین اسپتال منتقل کیا لیکن راہول کی موت واقع ہوچکی تھی۔ پولیس نے کیس درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔دوسری جانب راہول کے والد نے پریا پر الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا بیٹا خودکشی نہیں کرسکتا اس کے بیٹے کی موت کی ذمہ دار پریا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:   وزیراعظم کو3 وفاقی و صوبائی وزراء کے خلاف کرپشن کی شکایات موصول، عمران خان کا فوراَ ایکشن

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق روزانہ سیکڑوں لوگ ممبئی میں اپنی قسمت بنانے آتے ہیں راہول بھی آنکھوں میں اداکار بننے کا خواب سجائے ممبئی آیا تھا۔

Related

اپنا تبصرہ بھیجیں