شام میں شدید سردی کی وجہ سے کم از کم انتیس بچے ہلاک

نیویارک(این این آئی)اقوام متحدہ کے مطابق شامی علاقے الحول میں گزشتہ دو ماہ کے دوران شدید سردی کی وجہ سے کم از کم انتیس بچے ہلاک ہو گئے ۔ دیر الزور کے تقریبا تئیس ہزار افراد لڑائی سے فرارہو کر الحول کے عارضی کمیپوں میں پناہ لیے ہوئے ہیں،

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے مطابق شام میں خانہ جنگی کی وجہ سے داخلی سطح پر بے گھر ہونے والوں کے حالات پریشان کن ہیں۔ دیر الزور کے تقریبا تئیس ہزار افراد لڑائی سے فرارہو کر الحول کے عارضی کمیپوں میں پناہ لیے ہوئے ہیں۔

ان پناہ گزینوں کو شدید سردی کے ساتھ ساتھ طبی سہولیات کی بھی کمی کا سامنا ہے۔

10 thoughts on “شام میں شدید سردی کی وجہ سے کم از کم انتیس بچے ہلاک

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *