حکومت کا 9 فروری کو پلانٹ فار پاکستان ڈے منانے کا فیصلہ

اسلام آباد(این این آئی)حکومت نے9 فروری کو پلانٹ فار پاکستان ڈے منانے کا فیصلہ کیا ہے ۔

سر کاری ذرائع کے مطابق ملک بھر میں موسم بہار کی شجر کاری مہم کا افتتاح کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق موسم بہار کی شجرکاری مہم کا افتتاح وزیر اعظم پاکستان عمران خان کرینگے۔

یہ بھی پڑھیں:   ملکی معیشت آہستہ آہستہ شدید مہنگائی کی طرف، ملک کے سرکاری قرضوں کا حجم کتنے کھرب تک پہنچ گیا؟

ذرائع کے مطابق وزارت موسمیاتی تبدیلی پلانٹ فار پاکستان ڈے کے تمام معاملات دیکھےگا.