چیئرمین نادرا کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم

اسلام آباد (این این آئی) اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق چیئرمین نادرا طارق ملک کانام ای سی ایل سے نکالنے کاحکم دیدیا ہے ۔ جمعہ کو کیس کی سماعت جسٹس عامر فاروق نے کی ۔

سماعت کے دور ان سابق چیئرمین نادراطارق ملک اپنے وکیل کے ہمراہ عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔ عدالت نے سابق چیئرمین نادراطارق ملک کانام ای سی ایل سے نکالنے کاحکم دیدیا ۔

یہ بھی پڑھیں:   ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ 2020 کی میزبانی پاکستان کو مل گئی

یاد رہے کہ سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار کے احکامات پر طارق ملک کا نام ای سی ایل میں ڈالا گیا تھا۔گذشتہ سماعت میں جسٹس عامرفاروق نے ایف آئی اے کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا

Related

اپنا تبصرہ بھیجیں