نقیب اللہ قتل کیس: راؤ انوار کے گھر کو سب جیل قرار دینے کے خلاف درخواست خارج کردی

کراچی(این این آئی)سندھ ہائی کورٹ نے سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کے گھر کو سب جیل قرار دینے کے خلاف درخواست خارج کردی ہے۔جمعہ کوسندھ ہائی کورٹ میں سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کے گھر کو سب جیل قرار دینے کے خلاف نقیب اللہ کے والد کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

نقیب اللہ کے والد کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ راؤ انوار کی نقیب اللہ قتل کیس میں ضمانت منظور ہوچکی ہے، اس لئے درخواست کی مزید پیروی نہیں چاہتے، عدالت نے نقیب اللہ کے والد کی استدعا منظور کرتے ہوئے درخواست خارج کردی۔

واضح رہے کہ نقیب اللہ کو گزشتہ برس جعلی پولیس مقابلے میں شہید کردیا گیا تھا، راؤ انوار نے نقیب اللہ کو دہشت گرد قرار دیا تھا تاہم حقائق سامنے آنے پر معلوم ہوا کہ وہ بے گناہ تھا، آرمی چیف نے بھی نقیب اللہ کے والد کو انصاف دلانے کی یقین دہانی کرائی تھی لیکن اب تک معاملے کی سماعت ابتدائی مراحل میں ہی ہے۔

2 thoughts on “نقیب اللہ قتل کیس: راؤ انوار کے گھر کو سب جیل قرار دینے کے خلاف درخواست خارج کردی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *