تحریر: مظہر گھائل
وہ پہلا وکیل جس نے حضرت آدم ؑ کو بغیر فیس،،پھل،، کھانے کا مشورہ دیا۔ آسمانی نام عزازیل تھا اور فرشتوں کی با برکت محفل میں ہواکرتاتھا۔ اک حکم کی نافرمانی کرکے، رزالت اور ذلالت کی ڈگری حاصل کرکے۔ فحاشی، عریانی،کفر ونفاق اور،بدعت،میں ٹرپل پی ایچ ڈی۔ کی ڈگری حاصل کی۔ ہر انسان کے ساتھ موجود۔ بچے کیساتھ بچے کے روپ میں۔ عالم کیساتھ عالم کے روپ میں۔ جوان کیساتھ جوان۔ بوڑھے کیساتھ بوڑھا۔ جاہل کا شیطان جاہل، ان پڑھ کا ان پڑھ، تعلیم یافتہ کیساتھ پی ایچ ڈی۔ ڈاکٹر کیساتھ ڈاکٹر کے روپ میں۔ یہ وہ واحد صنعت کار ہے جو گناہ نامی فیکٹری چلا رہا ہے اور ہر شخص کے مطابق اک سکنڈ میں گناہ تیارکرسکتا ہے۔ اسی غدار کی، وسوسہ، نامی ایمبولینس ایمرجنسی سنٹر کا مرکزی دفتر، دل نامی ریاست میں قائم ہے۔ جو اک سیکنڈ میں دو سو میل کی رفتار سے گناہ کی سر گرمی کا آغاز کرسکتا ہے، اسی دشمن سے بچاؤ کا آسان اور آزمودہ پناہگاہ، سنت رسول ﷺپہ عمل اور زندگی میں لانا، ورنہ دنیا کی کوئی طاقت، کوئی ٹیکنالوجی سے اسے ہرایا نہیں جاسکتا، شیطان مرد کے دل میں اور عورت کی دماغ میں رہتا ہے، اور انسان کا ازلی دشمن ہے، بلکہ عریانی اور فحاشی بے حیائی کا بے تاج بادشاہ ہے ذلیل، جو گناہ کو مفت تقسیم کرتا ہوا جہنم کی آگ میں پھونک رہاہے۔