معذرت چاہتا ہوں امل کیس کو ختم نہیں کرسکا،ثاقب نثار

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سپریم کورٹ آف پاکستان میں ایمل عمر ہلاکت کیس میں چیف جسٹس پاکستان نے بچی کے والدین سے کہا کہ میں معذرت چاہتا ہوں امل کیس کو ختم نہیں کرسکا، جانتا ہوں آپ کی کوشش اب امل کی طرح دوسرے بچوں کے تحفظ کی ہے ۔ واضح رہے کہ چیف جسٹس پاکستان نے کراچی میں پولیس کی فائرنگ سے بچی کی ہلاکت پر ازخودنوٹس لیا تھا اور مقدمے کی تفتیش کیلئے تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دی تھی جس نے اپنی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرادی،چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار کی ملازمت کاآخری روز ہے تاحال یہ کیس مکمل نہیں ہو سکا۔
چیف جسٹس آف پاکستان نے دوران سماعت بچی کے والدین سے کہا کہ میں معذرت چاہتا ہوں امل کیس کو ختم نہیں کرسکا، جانتا ہوں آپ کی کوشش اب امل کی طرح دوسرے بچوں کے تحفظ کی ہے ۔ چیف جسٹس پاکستان نے بچی کے والدین سے سوال کیا کہ آپ سماعت کراچی میں چاہتے ہے یا اسلام آباد میں؟والدہ ایمل نے کہا کہ بہتر ہے اس کیس کی سماعت اسلام آباد میں ہی ہو، والدہ ایمل نے کہا کہ آپ کا اور پورے بنچ کا اور سب کا شکریہ ادا کرتی ہوں

یہ بھی پڑھیں:   ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ 2020 کی میزبانی پاکستان کو مل گئی

Related

اپنا تبصرہ بھیجیں