سپریم کورٹ آ ف پاکستان نے سکول فیسوں میں 20 فیصدکمی کافیصلہ جاری کردیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سپریم کورٹ آف پاکستان نے سکول فیسوں سے متعلق فیصلہ جاری کردیا ہے تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے سکول کی فیسوں میں 20 فیصد کمی کا حکم جاری کر دیاہے،سپریم کورٹ آ ف پاکستان نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ 20 فیصد کمی کے حکم کا اطلاق ملک بھر کے تمام سکولوں پر ہوگا،20 فیصد کمی کا اطلاق 5000 سے زائد فیس پر ہوگا، فیصلے میں کہا گیا ہے کہ 5000 سے کم فیس 20 فیصد کمی سے مستثنیٰ ہے، سپریم کورٹ نے ہدایت کی ہے کہ طلبہ اور والدین کم فیس جمع کرائیں ،فیسوں پر کمی سے سکالر شپس اور سکول کی سہولیات پر کوئی فرق نہیں پڑے گا،والدین سکول کی فیس مقررہ وقت تک ادا کریں۔
فیصلے میں کہا گیا ہے کہ جن سکولوں نے تضحیک آمیز خطوط لکھے ان کو نوٹس جاری کرتے ہیں،اس ملک میں قانون اور عدالتی احکامات کی خلاف ورزی نہیں کر سکتے،نجی سکولوں نے عدالتی حکم کے بارے میں والدین کو تضحیک آمیز خطوط لکھے ،وہ سکول وضاحت کریں کہ کیوں نہ ان کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔ عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ سکول مالکان اساتذہ کی تنخواہوں میں کوئی کمی نہیں کرینگے، ایف آئی اے سکولوں کے قبضے میں لئے گئے ریکارڈ کاپی کرکے واپس کرے،عدالت نے کہا کہ لاءاینڈ جسٹس کمیشن کی رپورٹ پر متعلقہ افراد کی تجاویز آرہی ہیں،لاءاینڈ جسٹس کمیشن نے تعلیمی اصلاحات پر رپورٹ اپنی ویب سائٹ پر نمایاں کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:   (ن) لیگ اورپیپلزپارٹی سے جھگڑا این آر او مانگنے پر ہے، فواد چوہدری

Related

اپنا تبصرہ بھیجیں