فواد چوہدری کے معذرت کے بعد بھی مونس الہیٰ وفاقی وزیر فواد چوہدری پر برس پڑے

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)مسلم لیگ ق کے رہنما اور ممبر قومی اسمبلی مونس الٰہی نے کہا ہے کہ وزیر اطلاعات فواد چوہدری کے بیانات حکومتی اتحاد کو ختم کر دیں گے۔ مونس الٰہی نے سوشل میڈیا پر ایک ٹوئٹ ری شیئر کی جس میں فواد چوہدری ایک پروگرام کے دوران کہہ رہے ہیں کہ ہم نے ابھی ن لیگ، ق لیگ اور پیپلز پارٹی میں فارورڈ بلاک نہیں بنایا اور یہ ہماری مہربانی ہے۔ رہنما ق لیگ نے مزید لکھا کہ فواد چوہدری کے جملے یقیناً اس اتحاد کو ختم کر دیں گے۔مونس الٰہی نے وزیراعظم عمران خان اور تحریک انصاف کے آفیشل اکاؤنٹ کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ بچوں کو ڈسپلن کی ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیں:   نیب نے جعلی اکاؤنٹس کی تحقیقات کا آغاز کردیا

Related

اپنا تبصرہ بھیجیں