چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثارآج ریٹائرہوجائیں گے

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار آج اپنے عہدے سے ریٹائر ہوجائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار آج اپنے عہدے سے ریٹائر ہوجائیں گے۔ بطور چیف جسٹس انہوں نے متعدد ازخود نوٹسز لیے، عدلیہ میں بہتری کے لیے بہت اقدامات کیے اور متعدد کیسز کو نمٹایا۔ چیف جسٹس نے عوامی مقدمات میں چھٹی کے روز بھی عدالت لگائی۔ دوسری جانب نامزد چیف جسٹس جسٹس آصف سعید کھوسہ کل 18 جنوری کو حلف اٹھائیں گے، تقریب حلف برداری ایوان صدر میں ہوگی۔ تقریب کے لیے وزیراعظم اور چیئرمین سینیٹ کو دعوت نامے ارسال کردیئے گئے ہیں۔ جسٹس آصف سعید کھوسہ 21 دسمبر 1954 کو پاکستان کے صوبہ پنجاب کے شہر ڈیرہ غازی خان میں پیدا ہوئے، ابتدائی تعلیم اپنے آبائی شہر سے ہی حاصل کی، بی اے گورنمنٹ کالج لاہور سے کیا، اور جامعہ پنجاب سے انگریزی میں ایم اے کیا، جب کہ برطانیہ سے قانون کی تعلیم حاصل کرنے کے بعد 1976 میں وکیل بنے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

2 تبصرے “چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثارآج ریٹائرہوجائیں گے

اپنا تبصرہ بھیجیں