پاکستانیوں کے دنیا بھر میں 50 ہزار بینک اکاؤنٹس کی کھوج لگ گئی، ایف بی آر کا دعویٰ

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ایف بی آر ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ دنیا بھر میں پاکستانیوں کے 50 ہزار بینک اکاؤنٹس کا ڈیٹا مل گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ٹیکس نادہندگان کی شامت آگئی ہے، ایف بی آر نے ٹیکس چوروں کے بیرونِ ملک اکاؤنٹس کی تفصیلات کا پہلا مرحلہ شروع کردیا ہے اور پاکستانیوں کے غیرملکی بینکوں میں موجود 50 ہزار اکاؤنٹس کی کھوج بھی لگا لی ہے۔ ذرائع ایف بی آر کا کہنا ہے کہ او ای سی ڈی کے تحت معلومات ملنا شروع ہو گئی ہیں، معلومات خفیہ رکھنے کے پابند ہیں، تاہم اتنا بتادیں کہ پہلے مرحلے میں دنیا بھر سے 50 ہزار بینک اکاؤنٹس کا ڈیٹا مل گیا اور ٹیکس چوروں کے بیرون ملک اکاؤنٹس کی مزید تفصیلات ملنے کا امکان ہے۔ ایف بی آر ممبر کے مطابق پاکستانیوں کے بیرون ملک اکاؤنٹس اسپین، اٹلی، فرانس، جرمنی اور دیگر ممالک میں ہیں، اور زیادہ تر افراد کا تعلق کراچی، لاہور اور اسلام آباد سے ہے۔ اگلے دو سال میں کسی کے لئے بیرون ملک بنکوں میں اکاونٹ رکھنا ممکن نہیں ہوگا۔ ممبر ایف بی آر نے بتایا کہ دبئی میں 537 افراد کی ایک ہزار 365 جائیدادوں کی تحقیقات کیں، جن میں سے 38 ارب مالیت 867 پراپرٹی ثابت کی جاسکیں۔ دبئی میں 316 افراد نے ایمنسٹی اسکیم میں پراپرٹی قانونی بنائی، اور اسکیم میں ایک ارب 20 کروڑ کا ٹیکس ملا۔

یہ بھی پڑھیں:   امریکہ کی جانب سے بھارت کے خلاف پاکستان کو ایف-16 کے دفاعی استعمال کی اجازت تھی

Related

اپنا تبصرہ بھیجیں