نیب اپنا کام کرے اور ہم کو اپنا کام کرنے دے ، فواد چودھری

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہاہے کہ نیب اتنا نازک ہے کہ بیانات پراس کو پریس ریلیز جاری کرنا پڑتی ہے،بیانات سے متاثر ہورہی ہے تو پھر کیاکہاجا سکتا ہے ، میرے بیانات میں پریشر والی کوئی بات نہیں ہے۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے فواد چودھری نے کہا کہ نیب اتنا نازک ہے کہ بیانات پراس کو پریس ریلیز جاری کرنا پڑتی ہے،بیانات سے متاثر ہورہی ہے تو پھر کیاکہاجا سکتا ہے ،انہوں نے کہا کہ میرے بیانات میں پریشر والی کوئی بات نہیں ہے ، میں سمجھتا ہوں کہ ہیلی کاپٹر والا کیس مضحکہ خیز ہے اورنیب کو یہ کیس واپس لے لیناچاہئے اورا س پر معذرت بھی کرنی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کےخلاف کیس بہت ہی مضحکہ خیز ہے، نیب نے جوتحقیقات کرنی ہے کرلے ، وہ ایک آزاد ادارہ ہے ، نیب اپنا کام کرے اور ہم کو اپنا کام کرنے دے ۔

یہ بھی پڑھیں:   سعودی ولی عہد کی پاکستان آمد، جڑواں شہروں کیلیے سیکیورٹی پلان تیار

Related

اپنا تبصرہ بھیجیں