پی آئی اے کی پروازوں میں موسیقی بجانے کی بجائے قصیدہ بردہ شریف پڑھا جائے گا

Spread the love

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) پی آئی اے کے سی ای او ایئر مارشل ارشد ملک کی ہدایت پر پی آئی اے کی پروازوں میں موسیقی بجانے کی بجائے قصیدہ بردہ شریف پڑھا جائے گا۔ پی آئی اے کے نوٹیفکیشن کے مطابق سی ای او ارشد ملک نے جہازوں میں موسیقی کی بجائے قصیدہ بردہ شریف کی آڈیو چلانے کی ہدایت کردی ہے۔ ابتدائی طور پر بوئنگ 777 طیاروں میں قصیدہ بردہ شریف پڑھا جانے لگا ہے۔ اس سے قبل پی آئی اے کی تمام پروازوں میں مدہم موسیقی بجا کرتی تھی جبکہ پروازوں پر روانگی سے قبل سفر کی دعا پڑھی جاتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:   نیوزی لینڈ کی وزیراعظم نے سانحہ کرائسٹ چرچ میں شہدا اور ان کے لواحقین کو خراج عقیدت پیش کیا

Related

35 تبصرے “پی آئی اے کی پروازوں میں موسیقی بجانے کی بجائے قصیدہ بردہ شریف پڑھا جائے گا

اپنا تبصرہ بھیجیں