این آر او کون مانگ رہا ہے؟ ندیم افضل چن نے بتا دیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ندیم افضل چن وزیر اعظم کے ترجمان کے طور پر ذمہ داریاں سنبھال لیں ہیں، اور اپنا عہدہ سنبھالتے ہی بتا دیا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان سے کون این آر مانگ رہا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے ندیم افضل چن کا کہنا تھا کہ کئی دفعہ اس چیز کوواضح کر چکا ہوں جمہوریت اور احتساب دو الگ الگ چیزیں ہیں انہیں اکٹھا کیوں کیا جا رہا ہے، اگر تو اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے یہ کہا جاتا ہے کہ ہم ملک میں جمہوریت کی بہتری کے لیے یا پارلیمنٹ کی بالاد ستی کے لیے، عوام کے بنیادی حقوق کے لیے ، خواہ مہنگائی ہو، خواہ امن و امان ہو، جوڈیشل سسٹم کی کمزوری ہو، خواہ لوڈ شیڈنگ ہو ، انرجی بحران ہو یا کاشتکاروں کی بدحالی ہویہ ایسے مسائل ہیں جو جمہوریت کے ذریعے ایک سسٹم کے ذریعے ان میں بہتری لائی جا سکتی ہے۔
وزیر اعظم کے ترجمان ندیم افضل چن کا کہنا ہے این آر او کے حوالے سے پوری قوم جانتی ہے کہ اس کے اسٹیک ہولڈرز کون ہیں، کون دیتا ہے اور کون لیتا ہے اور کس طرح سسٹم بچاؤ کی تحریک شروع کی جاتی ہے، کام شروع ووٹ کو عزت دو سے ہوتا ہے اور آہستہ آہستی بات سپہ سالار تک پہنچ جاتی ہے، این آر او کون مانگ رہا ہے اس حوالے سے تو اپوزیشن ہی بتا دسکتی ہے کہ وہ کونسے لوگوں کےساتھ رابطے کر کے این آر او کی کوشش کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:   پیٹرول کی قیمت نہ بڑھائی جاتی توملکی خسارے میں مزید اضافہ ہوتا، وزیرخارجہ

Related

اپنا تبصرہ بھیجیں