عمران خان سے ملاقات بعد گورنر سندھ عمران اسماعیل کو گاڑی اڑانا مہنگا پڑگیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم عمران خان سے ملاقات بعد گورنر سندھ عمران اسماعیل کو گاڑی اڑانا مہنگا پڑگیا ۔گورنر سندھ عمران اسماعیل کا موٹر وے پر اوور اسپیڈنگ پر چالان ہوگیا ۔ ذرائع کے مطابق گورنر سندھ خود گاڑی ڈرائیو کرتے ہوئے اسلام آباد سے کلر کہا رآرہے تھے ۔ انہوں نے دوران سفر موٹروے پر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کی جس پر ان کا چالان ہوا ۔ عمران اسماعیل موٹر وے پر گاڑی 136 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے خود ہی چلارہے تھے ۔ گاڑی کی تیزرفتاری ان کے گلے پڑگئی ،موٹر وے پولیس نے انہیں جرمانہ کیا جس کی رقم انہوں نے خود ہی ادا کی ۔

یہ بھی پڑھیں:   شیخ رشید کیخلاف توہین عدالت کی درخواست کی سماعت، نوٹس جاری

Related

اپنا تبصرہ بھیجیں