اسحاق ڈارکیخلاف اثاثہ جات ریفرنس: استغاثہ کے3گواہوں کا بیان قلمبند

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)احتساب عدالت نے اسحاق ڈارکیخلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت کے دوران استغاثہ کے گواہ محمد اقبال اورمحمد نسیم سمیت 3گواہوں کا بیان قلمبندکر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت اسلام آباد کے جج محمد بشیر نے سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈارکیخلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت کی۔تینوں شریک ملزمان میں سے سعید احمد اورمنصور رضوی عدالت میں پیش ہوئے جبکہ ملزم نعیم احمد عدالت میں پیش نہ ہوئے۔ استغاثہ کے گواہ فرانزک ایکسپرٹ محمد نسیم نے بیان قلمبند کراتے ہوئے کہاکہ بینک اکاؤنٹس پر ہونے والے دستخط سعید احمد کے دستخطوں سے مماثلت نہیں رکھتے ملزم سعید احمد نے اکاؤنٹس سے لاتعلقی کا اظہارکردیا۔ نیب کا موقف ہے کہ سعید احمد نے ساتوں جعلی اکاو¿نٹس اسحاق ڈارکی سہولت کاری کےلئے کھلوائے ،استغاثہ کے گواہ محمد اقبال اورمحمد نسیم سمیت 3 گواہوں کا بیان قلمبند کر لیا گیا۔

4 thoughts on “اسحاق ڈارکیخلاف اثاثہ جات ریفرنس: استغاثہ کے3گواہوں کا بیان قلمبند

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *