کسی وزیر کی خواہش پر زرداری، فریال اور مراد علی شاہ کو گرفتار نہیں کیاجاسکتا :ترجمان نیب

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) نیب نے کہاہے کہ کسی وزیر کی خواہش پر آصف زرداری ، مراد علی شاہ اور فریال تالپور کو گرفتار نہیں کیا جا سکتا ، جعلی اکاﺅنٹس کیس میں سپریم کورٹ کا فیصلہ موصول نہیں ہوا ، وفاقی وزیر کے بیان کا نوٹس لے لیا ۔ دنیا نیوز کے مطابق ترجمان نیب کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آصف زرداری ، فریال تالپور اور مراد علی شاہ کو کسی کی خواہش پر گرفتار نہیں کرسکتے ، جعلی اکاﺅنٹس کیس میں سپر یم کورٹ کا فیصلہ ابھی موصول نہیں ہوا ۔انہوں نے کہا کہ جعلی اکاﺅنٹس کیس پر قانون اپنا راستہ خود بنائیگا ، نیب کے بارے میں سستی کے تاثر کومسترد کرتے ہیں،نیب نے جاری کیسز پر وفاقی وزیر کے بیانات کا نوٹس لیتے ہوئے وفاقی وزیر کے بیانات اور انٹرویوکامتن طلب کرلیاہے ، دیکھنا ہوگا کہ بیانات اور انٹرویوز نیب پر اثر انداز ہونے کی کوشش تو نہیں ہیں، نیب ہر قسم کے دباﺅ کومسترد کرتا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:   از خود نوٹس کا اختیار بہت کم استعمال کروں گا، نامزد چیف جسٹس

Related

اپنا تبصرہ بھیجیں