محمد مالک نے ہم نیوز کے سربراہ کے طور پر ذمہ داریاں سنبھال لیں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کے سیئنرصحافی اور معروف ٹیلی ویژن اینکرمحمد مالک نے ہم نیوز کے سربراہ کے طور پر ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں جس کی تصدیق ہم نے بھی کردی۔ محمد مالک نےہم نیوز میں سربراہ یا صدر کی ذمہ داریوں کو سنبھالنے کے ساتھ ساتھ وہ جلد اپنے پرگروام کا آغاز بھی کریں گے۔ ان کے اس پروگرام میں سیاستدانوں کو لڑوانے کی بجائے سینئر صحافیوں اور تجزیہ کاروں کو بطور مہمان مدعو کیا جاتا ہے۔ جبکہ وہ پی پی دور میں ایم ڈی پی ٹی وی کے فرائض بھی سرانجام دے چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:   حکومت نے 59 کمپنیوں کے خلاف کارروائی کر کے کروڑوں مالیت کی ادویات ضبط کرلیں

Related

اپنا تبصرہ بھیجیں