وزیر اعظم عمران خان کو نا اہل قرار دینے کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) اسلام آباد ہائی کورٹ نے ٹیریان وائٹ کیس میں وزیر اعظم عمران خان کی نااہلی کی متفرق درخواست سماعت کیلئے منظور کر لی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے ڈویژن بینچ نے عمران خان کی نااہلی کےخلاف درخواست جلد سماعت کیلئے مقرر کرنے کی متفرق درخواست پر سماعت کی۔دوران سماعت عدالت نے ریمارکس دیے کہ کل درخواست قابل سماعت ہونے پر عدالت کو مطمئن کریں۔ شہری حافظ احتشام کی جانب سے دائر کر دہ درخواست میں ٹیریان وائٹ سکینڈل میں وزیر اعظم کو نا اہل قرار دینے کی درخواست دائر کی گئی تھی۔درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ عمران خان نے اپنی بیٹی کو کاغذات نامزدگی میں ظاہر نہیں کیا۔درخواست گزار نے استدعا کی کہ وزیر اعظم عمران خان صادق اور امین نہیں رہے، لہٰذا عدالت انہیں نا اہل قرار دے۔ وزیر اعظم کی نااہلی کی متفرق درخواست کیس جلد سماعت کےلئے مقرر کرنے اور بینچ کی تشکیل کےلئے دائر کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:   وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کرلیا

Related

اپنا تبصرہ بھیجیں