پیپلزپارٹی کسی سازش کا حصہ نہیں بنے گی،ناصر حسین شاہ

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)سندھ کے وزیر ٹرانسپورٹ ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ فواد چوہدری کا چہرہ ایک ہے لیکن ان کی پارٹیاں کئی ہیں، وہ ہرجگہ فٹ ہو جاتے ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے کہا کہ زرداری صاحب نے کہہ دیا ہے کہ پیپلزپارٹی کسی سازش کا حصہ نہیں بنے گی۔ ناصر حسین شاہ نے مزید کہا کہ فواد چوہدری کے لیے حامد خان کا رد عمل ہی بہت ہے،مراد علی شاہ ہی وزیراعلیٰ سندھ رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے پوری قوم کو انڈے مرغی کا مشورہ دے دیا،وزیر اعظم اپنی بہن کی طرح سلائی مشین ہی کا مشورہ دے دیتے۔ وزیر ٹرانسپورٹ سندھ کا مزید کہنا ہے کہ کھسیانی بلی کھمبا نوچے کے مترادف وفاقی وزارء کا کام صرف توجہ ہٹانا ہے، عوام جان چکے ہیں کہ مہنگائی بڑھا دی گئی ہے۔ ناصر حسین شاہ نے یہ بھی کہا کہ جتنے قرضے اس حکومت نے 6 ماہ میں لیے ہیں کسی اور حکومت نے ماضی میں نہیں لیے۔

یہ بھی پڑھیں:   سانحہ ساہیوال، جے آئی ٹی لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

Related

اپنا تبصرہ بھیجیں