پی ٹی آئی کی حکومت چل نہیں رہی بلکہ حکومت رینگ رہی ہے ،اختر مینگل

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) بی این پی کے سربراہ سردار اختر مینگل نے کہاہے کہ حکومت 6نکات پر عمل نہیں کررہی ، اس کی دو ہی وجوہات ہوسکتی ہیں، ایک یہ کہ یاتو عمران خان بے اختیار ہیں یا وہ کرناہی نہیں چاہتے۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے اختر مینگل نے کہاکہ حکومت 6نکات پر عمل نہیں کررہی ، اس کی دو ہی وجوہات ہوسکتی ہیں، ایک یہ کہ یاتو عمران خان بے اختیار ہیں یا وہ کرناہی نہیں چاہتے اوراگر کرنا نہیں چاہتے تو کیوں نہیں کرنا چاہتے ۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کے پاس بھی یہ کام کرنے کا اختیار نہیں ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ اس وقت تحریک انصاف کی حکومت چل نہیں رہی بلکہ حکومت رینگ رہی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:   افضل کوہستانی کے بھائی نے اپنے بھائی کے قتل کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ کردیا

Related

اپنا تبصرہ بھیجیں